Breaking News

کپٹن صفدر کا اسمبلی میں بیان

کپٹن صفدر کا اسمبلی میں بیان

اگر کوئی گروہ رہ تو پاکستان میں رہا ہو،مگر جن ہدایات پر عمل کرتا ہو وہ لندن سے آتی ہوں،تو اس کے سیکیورٹی رسک ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔اگر آپ کو یقین نہیں تو کسی بھی قادیانی سے پوچھ لیں کہ کیا وہ پاکستان میں سیاسی سرگرمی میں حصہ لیتا ہے(مثلا الیکشن لڑنا، الیکشن میں ووٹ ڈالنا وغیرہ) تو وہ بڑے واضح انداز میں جواب دے گا کہ نہیں، کیونکہ ان کے لندن ہیڈکوارٹر میں بیٹھے خلیفہ نے منع کیا ہوا ہے۔اس کا مطلب ہوا کہ اگر کل کو لندن سے یہ ہدایات آتی ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو بیچ دو، یا انڈیا پاکستان جنگ میں بھارت کا ساتھ دو، تو ظاہر ہے کہ صورت حال بہت گھمبیر ہو جائے گی۔لہذا یہاں تک تو بات درست ہے کہ ان لوگوں کو کلیدی عہدوں پر جگہ نہیں ملنی چاہئے۔
مگر جن صاحب نے یہ بات کی ہے، اور اس کی جو ٹائمنگ ہے وہ کافی معنی خیز ہے۔بل میں حلف نامہ ختم کرنا واقعی کوئی غلطی تھی، یا حکومت یا چند حکومتی ارکان واقعی قادیانیت نوازی کر کے اپنے آقا امریکا کو خوش کرنا چاہ رہے تھے، مسئلہ جو بھی ہو حقیقت یہ تھی کہ حکومت کی بہت سبکی ہو رہی تھی۔چنانچہ ہوسکتا ہے کہ اس سے توجہ ہٹانے کے لئے، اور عوام کی ہمدردی سمیٹنے کے لئے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہو کہ قادیانیوں کو فوج میں اعلی عہدوں پر نہ رکھا جائے۔قادیانیت نواز گروہ کو اس کا ایک اور فائدہ یہ ہوا کہ اس سے پہلے جو تحقیقات کا زور تھا، وہ اس شور میں کہیں چھپ گیا۔ ویمن پروٹیکشن بل، مائنارٹی بل، چیرٹی بل اور اس جیسے یکے بعد دیگرے لبرل واروں کی اصل وجہ ہی یہ ہے کہ ان کے اصل کرتا دھرتا کوسامنے نہیں لایا جاتا اور مذہبی جماعتیں صرف اسی بات پر خوش ہو لیتی ہیں کہ چلو بل تو واپس ہوا(یہ الگ بات ہے کہ جو بل واپس ہوتا ہے وہ درحقیقت اسمبلی میں بیٹھی ان مذہبی جماعتوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس میں ذیادہ کردار غیر سیاسی علماء اور عوام الناس کے پریشر کی وجہ سے ہوتا ہے، ورنہ مشرف دور میں حدود آرڈیننس میں ترمیم کر دی گئی اور یہ جماعتیں کچھ نہ کر سکیں حالآنکہ ریکارڈ تعداد میں اسمبلی میں موجود تھیں)۔ اگر تحقیقات ہو کر ان بلوں کے پیچھے چھپے اصل بد کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تو اس قسم کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے۔ایک اور فائدہ اس بیان کا یہ ہوا کہ وہ لوگ جو اس بل پر لے دے کی وجہ سے بیک فٹ پر چلے گئے تھے، اب اس بیان کے بعد کھلم کھلا قادیانیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے، اور خواہ مخواہ قادیانیوں کے لئے ہمدردی پیدا ہوئی ہمدردی پیدا ہوئی، یہاں تک کہ فوج کو بھی سرکاری طور پرقادیانیوں کے حق میں سرکاری طور پر وضاھت کرنا پڑی۔


from Siasat.pk Forums http://ift.tt/2ybRS65
http://ift.tt/eA8V8J

No comments