Breaking News

کیپٹن صفدر کو ٹاسک کیا ملا ہے؟



نوازشریف نے ضیاءالحق کا مشن آگے بڑھانے کا اعلان کیا، خُود کو امیرالمومنین بنانے کے لیے پاپر بیلتے رہے، پیپلزپارٹی کے خلاف مذہبی طبقے کی حمایت سے سیاست کی، مخالفین کو مغربی کلچر کے رسیا اور یہودی لابی تک قرار دیتے رہے۔۔ اس سب کے باوجود ن لیگ نے اپنی روش کو بدلتے ہوئے ممتاز قادری کو فوری پھانسی دینا، متنازعہ ویمن پروٹیکشن بل لانا، ملالہ و عبید چنائے سے بڑھ چڑھ کے پیار نبھانا اور اقلیتی تقریبات منعقد کروانا، جیسے معاملات کیے، جس کے نتیجے میں دیسی لبرل طبقہ اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آتے چلے گئے۔۔ سونے پہ سہاگہ گزشتہ ماہ امریکہ میں خواجہ آصف سے جب ن لیگ اور تحریک انصاف میں فرق کے بارے سوال پوچھا گیا تو ۔۔ انہوں نے ن لیگ کو لبرل جماعت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم تحریک کی طرح کسی مخصوص گروہ کے خلاف ایجنڈہ نہیں رکھتے۔۔


ممتاز قادری کی پھانسی کا معاملہ ہوا، قادری کے چہلم کے بعد دھرنے کو جان بوجھ کر بدانتظامی کا شکار کر کے طویل کیا گیا۔۔ اُس وقت جہاں مذہبی طبقہ میں ن لیگ کے لیے خُوب نفرت دیکھنے کو ملی۔۔ وہیں مولویوں کی نوازشریف کے خلاف گالیوں سے بھری تقاریر سُن کر دیسی لبرلز کے دل میں ن لیگ کے لیے لازوال پیار جاگ گیا۔۔ تب ن لیگ نے اس معاملے کو بیلنس کرنے کے لیے، کیپٹن صفدر کو میدان میں اتارا۔۔ موصوف ٹوپی پہنے ممتاز قادری کی شان میں قصیدے پڑھتے ہوئے دکھائی دیئے۔۔ مسلمانوں کا ہیرو قرار دیا اور عدالتوں کو بھی صلواتیں سناتے رہے۔۔ ن لیگ کے سپوک پرسن زعیم قادری تو مولوی خادم حسین رضوی کے پاس جا کر ہاتھ شریف اور گال شریف پر بوسا بھی دیتے رہے۔۔


گزشتہ دنوں، ن لیگ نے ختم نبوت بل میں ترمیم کی تو پاکستان بھر کے مذہبی عُلما کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہے۔ ن لیگی وزراء کو کسی نے مرتد قرار دیا ہے، کسی نے نوازشریف کو گستاخ رسول کہا، کسی نے وزیر قانون پر تجدید الایمان کا فتوی صادر کیا تو کوئی ن لیگ کا ایجنڈہ غیر اسلامی قرار دیتا رہا ہے۔۔ بلاشبہ ن لیگ ان تمام مخالف بیانات کو، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ضرور کیش کرے گی۔۔ مگر ۔۔ ایک بار پھر معاملے کو بیلنس کرنے کے لیے سُسرال سے پندرہ سو ریال ماہانہ لینے والے کیپٹن صفدر کو ہی میدان میں اتارا گیا ہے۔۔ موصوف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے قادیانیوں کو ملک دشمن اور غدار قرار دیا ہے۔ مطالبہ کیا ہے کہ افواج پاکستان اور ملکی دوسرے اداروں سے پاکستان کے تمام قادیانی شہریوں کو فوری نکالا جائے۔۔ اس سے قبل موصوف نے ایک تحریک بھی چلا رکھی ہے، تحریک صدقے یا رسول اللہ ص ۔۔


مریم نواز بھینسا کو ری ٹویٹ دیتی ہے، دیسی لبرلز واضح طور ن لیگ کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔۔ دیسی لبرل کی لاڈلی مریم نواز، مریم نواز کا لاڈلہ شوہر کیپٹن صفدر ، کیپٹن صفدر کا ہیرو ممتاز قادری اور قادیانی غدار ۔۔ سب مل کے پڑھ لو، ڈائولینس لیا تو بات بنی ۔۔


منافقت کے قطب مینارو۔۔
ممتاز قادری کو پھانسی دینے والے بھی خُود ہو اور اس کے قصیدہ خواں بھی خود ۔۔ ختم نبوت بل میں ترمیم کرنیوالے بھی خُود ہو اور قادیانیوں کو غدار قرار دینے والے بھی خود ۔۔ یہ ڈرامہ کس کے لیے ؟ سچ تو یہ ہے کہ ن لیگ کا نظریہ نا مذہب کا پرچار ہے اور نہ ہی لبرم ازم ۔۔ بلکہ ان کا صرف مطمع نظر کرپشن اور نظریہ لُوٹ ازم ہے ۔۔ ڈرامے رچانا اور منافقانہ رویے اپنانا یونہی چلتا رہے گا۔۔


(yapping)




from Siasat.pk Forums http://ift.tt/2gaEGdb
http://ift.tt/eA8V8J

No comments